محرم کے دوران ’’را‘‘ پاکستان میں بدامنی پھیلاسکتی ہے خفیہ اداروں کی رپورٹ

October 10, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 18

صوبہ سندھ میں ملک دشمن عناصر اور فرقہ وارانہ دہشت گرد مل کر امن و امان کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں
اسلام آباد( آن لائن) خفیہ اداروں نے خبر دار کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں بد امنی پھیلا سکتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبہ سندھ میں دشمن عناصر اور فرقہ وارانہ دہشت گردوں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کے حوالے سے بعض شواہد موصول ہوئے ہیں جو دوران محرم الحرام امن کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبر دار کیا ہے کہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں ان اطلاعات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے تا کہ کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جا سکے۔

Tags: