عمران خان وفاقی وزراء اور نواز شریف کا احتساب کرینگے، شیخ رشید

October 10, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 23

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق، نواز شریف کی جیب کی گھڑی اور شہباز شریف کے ہاتھ کی چھڑی ہیں ان کو11 اکتوبر کو انشاء اللہ شکست ہوگی۔ کلیجہ پھٹے گا اور نیاز بھی بانٹی جائے گی۔ جمعہ کو مزنگ چورنگی میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان موجودہ وفاقی وزراء اور نواز شریف کا احتساب کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جیتے گا تو نواز شریف کا اکائونٹ ڈائون ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والوں میں لا وارث سیاست دان ہوںگے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہے کہ شیخ رشید کی جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں گیدڑ بھبکی ہیں، ان کی دھمکیاں عمران خان کی فاشسٹ مزاج کو تسکین دینے کیلئے ہیں، عمران خان سیاسی لیڈر بھی نہیں بن سکے اور جیلر بھی نہیں بن سکیں گے۔

Tags: