بھارت نے حربیار مری کی نئی دہلی میں موجودگی کی تصدیق کر دی

October 10, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 22

نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارت نے تصدیق کی ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن آرمی کے سربراہ نواب زادہ حربیار مری اس وقت نئی دہلی میں موجود ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے حربیار مری کی بھارت میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے دنیا بھر سے مظلوم لوگوں کا گھر رہا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مقیم حربیار مری کی قیادت میں بلوچ لبریشن فرنٹ اور فری بلوچستان موومنٹ کے ایک نماندے بالاچ پر دیلی نے پاکستان سے بلوچستان کی آزادی کی تحریک شروع کر دی ہے۔

Tags: