این ۱ے 122 میں ملکی تاریخ کا ’’مہنگا ترین انتخابی دنگل‘‘ کل ہوگا

October 10, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 21

لاہور کے اس اہم حلقے میں ن لیگ‘ تحریک انصاف‘ پی پی سمیت 16 امیدوار میدان میں ہیں اور کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے
ایک دوسرے کیخلاف مقابلے کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے شہر کو بینرز اشتہارات‘ پینا فلیکس سے بھردیا گیا‘ شہری بھی پر جوش ہیں
لاہور( یو پی پی) لاہور حلقہ این اے 122 میں (ن) لیگ‘ پی ٹی آئی سمیت 16امید واروں کے درمیان ملکی تاریخ کا ’’ مہنگا ترین دنگل‘‘ کل ہوگا‘ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے ’’ حکمران جماعت‘‘ بھاری اکثریت سے کامیاب نہیں ہوسکے گی‘ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی طرف سے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے بڑی تعداد میں انتخابی دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان کے مابین مقابلے کی فضاء ہے‘ لاہور شہر کی ہر گلی ‘کوچے میں بینرز‘ اشتہارا‘ پینا فلیکس لگے ہیں‘ شاید کسی الیکشن میں پہلے اتنی تشہیر نہ کی گئی ہو‘ لاہور کے حلقے این اے 122 کا الیکشن پول سامنے آگیا‘ دو آزاد کمپنیوں کے سروے میں رائے عامہ کے جائزے کے مطابق (ن) لیگ کے ایاز صادق تحریک انصاف کے علیم خان کے مقابلے میں آگے‘ حلقے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں بھی کچھ اضافہ ہوا‘ این اے 125 لاہور اور لودھراں کے حلقے این اے 154 میں بھی (ن) لیگ کو تحریک انصاف پر برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب سٹے بازوں نے بھی سردار یایاز صادق کو ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

این اے122 میں8 ہزار سے زائد انتخابی دفاتر، ریکارڈ قائم ہوگیا
لاہور( آن لائن) لاہور کے حلقے این اے122 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر جہاں پینا فلیکسز اور بینرز لگانے کا مقابلہ عروج پر ہے وہیں ضمنی الیکشن میں سب سے زیادہ انتخابی دفاتر کھلنے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ حلقے میں284 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے جن میں673 پونگ بوتھ بنائے گئے تاہم امیدواروں کی اپنے حلقے کی تمام یونین کونسل کے تمام وارڈ کی ہر گلی میں ایک انتخابی دفتر ضرور موجود ہے۔ اس طرح 8 ہزار سے زائد دفاتر میں 24 گھنٹے چائے اور ٹی سروس فراہم کی گئی ہے۔

Tags: