امریکا، یونیورسٹی میں طالب علم نے اپنے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

October 10, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 23

لاس اینجلس ( اے ایف پی) امریکا کی اریزونا یونیورسٹی میں مسلح طالب علم نے معمولی تکرار پر اپنے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ3 کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم 18 سالہ اسٹیون جونز کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب امریکی صدر بارک اوبامہ گزشتہ ہفتے ایک کمیونٹی کالج میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 9 افراد کے لواحقین سے ملنے کی تیاری کر رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے کے واقعے میں مسلح شخص نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Tags: