477 روپے ٹیکس دینے والے اربوں کے ٹانکے لگا رہے ہیں، اعتزاز احسن

October 10, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 33

سوچی سمجھی سازش کے تحت پی پی سے2013 کا الیکشن چھینا گیا، شیریں رحمن و دیگر کا خطاب
لاہور( یو پی پی) سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن کا ضمنی الیکشن کے جلسے میں کہنا تھا کہ تین سال میں477 روپے ٹیکس ادا کرنے والے وزیر اعظم اب قومی منصوبے نندی پور، سولر پلانٹس اور میٹرو پر اربوں روپے کے ٹانکے لگا رہے ہیں گڑھی شاہین میں این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے منعقد کر دہ جلسے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں تاج حیدر، ندیم افضل چن، اعتزاز احسن، شیری رحمن اور اخوند زادہ چٹان نے خطاب کیا اور ن لیگ اور تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی۔ اس موقع پر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پی پی سے2013ء کا الیکشن چھینا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری اونے پونے داموں نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ میں شہداء کی میتیں بھارت اور ایران واپس لا سکتے ہیں لیکن پاکستان کے حکمرانوں نے لاشوں کو لاوارثوں کی طرح چھوڑ دیا، حکومت اربوں روپے کے ٹانکے لگا رہی ہے۔

Tags: