ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی فروخت جاری

October 10, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 23

آئی ایم ای آئی نمبروں کے بغیر چلنے والے لاکھوں فونز بلاک کرنے کا کوئی طریقہ کار مرتب نہیں کیا جا سکا
دہشت گردی کی وارداتوں میں نان رجسٹرڈ موبائل فونز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے
کراچی( یو پی پی ) کروڑوں کی تعداد میں غیر رجسٹرڈ سموں کی بندش کے بعد اسمگل شدہ نان رجسٹرڈ آئی ایم ای آئی نمبروں کے بغیر لاکھوں کی تعداد میں چلنے والے موبائل فونز کو بلاک کرنے کیلئے موثر طریقہ کار مرتب نہیں کیا گیا ، ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں آئی ایم ای آئی نمبروں کے بغیر نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی فروخت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسمگل شدہ اور نان رجسٹرد موبائل فون کو بلاک کرنے کا مرحلہ سموں کی رجسٹریشن اور غیر رجسٹرڈ سموں کے بلاک ہونے کے مرحلے کے بعد شروع ہونیکا امکان تھا۔ جو ناگزیر وجوہات سے تاخیر کا شکار ہے۔ یورپی اور عرب ممالک سے موبائل فونز کی بڑی کھیپ منگوا کر غیر قانونی طریقوں سے مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے جبکہ ان موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی ہزاروں روپے کی ادائیگی پر تبدیل کرنے اور انٹر نیشنل لاک کھولنے کا غیر قانونی کام ملک بھر کے شہروں میں موبائل فون ٹھیک کرنے والوں کے ورک شاپس پر کھلے عام ہو رہا ہے دہشت گردی میں بھی نان رجسٹرڈ موبائل فونز کے استعمال ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔

Tags: