اہم شخصیات کی گرفتاری کیلئے FIA کو نئی موبائل گاڑیاں فراہم

October 10, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 22

سیاسی شخصیات سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد ایف آئی اے کو اہم گرفتاریوں کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے
نئے مقدمات قائم ہونے پر تفتیشی فنڈ میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا‘ پہلے افسران کاغذ بھی اپنی جیب سے خریدتے تھے
کراچی( کرائم ڈیسک) ایف آئی اے کو خصوصی اختیارات ملنے کے بعد اہم شخصیات کی گرفتاری کیلئے نئی موبائل گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔ نئے مقدمات قائم ہونے پر تفتیشی فنڈ میں بھی اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات سے حاصل معلومات کے بعد ایف آئی اے کو اہم گرفتاریوں کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو خصوصی اختیارات حاصل ہونے کے بعد سندھ کے تمام سر کلر کو نئی موبائل گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ3 ماہ کے دوران مختلف اہم سیاسی شخصیات کے فرنٹ مینوں کی گرفتاریوں میں تفتیش کے دوران کراچی میں چائنا کٹنگ سے حاصل آمدنی سے بیرون ملک جائیدادیں بنانے اور دبئی و لندن کے بینکوں میں رقوم منتقل کرنے کے ساتھ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری میں تفتیش سے حاصل معلومات، ٹڈاپ اسکینڈل اور دیگر حساس اداروں کی معاونت سے گرفتاری کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کے تفتیشی فنڈز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں تفتیشی فنڈز کی کمی کے باعث مقدمات میں مزید پیشرفت نہیں ہوتی اور ماضی میں تفتیشی افسر کو تفتیش کیلئے کاغذات بھی اپنے پاس سے خریدنے پڑ رہے تھے۔ جب کہ کسی مقدمے کیلئے ایف آئی اے کو سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جاتی تھی۔

Tags: