افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے 28طالبان مار ڈالے

October 10, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 25

جھڑپوں میں دس اہلکارہلاک، درجوں زخمی، طالبان نے سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا تھا
کابل (آن لائن) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران28 طالبان اور دس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان ضلعی پولیس کے سربراہ غلام سکھی حسین نے بتایا کہ صوبہ ہرات کے ضلع زرگون میں80 سے زائد طالبان نے ایک سیکیورٹی چوکی پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں28 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جھڑپوں میں دس سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔دریں اثناء ضلع زرگون کے پولیس سربراہ نے اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

Tags: