دیپالپور، پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

October 10, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 25

بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والے جلسے میں مسلح ملزمان نے گولیاں برسا دیں،چیئرمین کے امیدوار بھی دم توڑ گئے
دیپالپور ( یو پی پی) دیپالپور کے علاقے منڈی احمد آباد میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے پر فائرنگ سے3 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیئر مین کے امیدوار اسلم چنا کا جلسہ جاری تھا کہ جلسے کے دوران نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، نجی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چیئر مین کے امیدوار اسلم چنا بھی شامل ہیں۔

Tags: