ایف بی آڑ زیادہ ریکوری کیلئے جھوٹے مقدمات بنا رہا ہے، کراچی چیمبر

October 10, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 25

اس قسم کے ہتھکنڈوں سے معیشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تاجروں اور صنعت کاروں کو ہراساں نہ کیا جائے
کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کے صدر یونس محمد بشیر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) زیادہ سے زیادہ ریکوری دکھانے کیلئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرتا رہا ہے لیکن کوئی خاطر خواہ ریکوری نہیں کی جا سکی کیونکہ ایسے کیسز میں انکم ٹیکس، اپیلٹ ٹریبونل میں کی گئی اپیلوں میں ایف بی آر کے خلاف بڑی تعداد میں فیصلے دئیے گئے ایک بیان میں یونس بشیر نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے سے معیشت کو کسی صورت فائدہ نہیں ہوتا بلکہ یہ صرف تاجر صنعتکار برادری کو ہراساں کرنے کا باعث بنتی ہیں یونس بشیر نے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ 751 اپیلوں میں سے صرف80 کا فیصلہ ایف بی آر کے حق میں ہوا جبکہ بقیہ 671 یعنی90 فیصد کیسز کا فیصلہ انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل نے ایف بی آر کے خلاف دیا۔ ایف بی آر نے کافی عرصے سے اس قسم کی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی چیمبر کو گزشتہ دو سال کے دوران قائم کئے گئے درجنوں جھوٹے مقدمات کی کثیر تعداد میں شکایت موصول ہوتی رہی ہیں اگر چہ ایف بی آر کو وقتاً فوقتاً اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے تاجر و صنعتکار برادری کو چھوٹے مقدمات کے باعث مستقل ہراساں کیا جا رہا ہے۔

Tags: