جان ابراہم شوٹنگ کے دوران زخمی

October 10, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 18

چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا
فلم فورس 2 کی شوٹنگ کے دوران پارک میں شدید چوٹ لگ گئی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ ایکشن اداکار جان ابراہم اپنی فلم فورس2 کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے جس کے فوری بعد اداکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی اخبار کے مطابق جان ابراہم آج کل اپنی نئی فلم فورس2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے اداکار کے پائوں میں شدید چوٹ آئی جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فورس 2 کے پروڈیوسر وپل شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جان ابراہم ایکشن سین کو فلمانے کے دوران زخمی ہوئے اداکار نے سین تو مکمل کر لیا البتہ اس کے فوری بعد انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ وپل کے مطابق اداکار3 دن کیلئے فلم کی شوٹنگ نہیں کر پائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا فلم کے تقریباً80 فیصد ایکشن مناظر کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے تاہم باقی شوٹنگ اب روک دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں جان ابراہم کے ہمراہ سوناکشی سنہا اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ جبکہ فلم اگلے سال ریلیزہوگی۔

Tags: