ممتازقادری کی حمایت میں سنی تحریک کے احتجاجی مظاہرے

October 10, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 16

مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں قادری کی سزا کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں
عشق نبیؐ میں جینا اور مرنا اہل حق کا شیوہ رہاہے، ثروت اعجاز کا فیصل آباد میں خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر ملک بھر میں غازی ممتاز حسین قادری کے حق میں مظاہرے کئے گئے جبکہ علماء و مشائخ نے مساجدمیں خطبات جمعہ کے دوران ممتاز قادری کی سزا کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کیں۔ علماء نے عشق رسول ﷺ مناتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور غیرت ایمانی پر روشنی ڈالی، علماء کرام نے غازی ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ممتاز قادری کا سلمان تاثیر کے خلاف عمل شریعت کے عین مطابق ہے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے یوم عشق رسول ﷺ مناتے ہوئے کہا کہ غازی ممتاز قادری نے جو عمل کیا اس سے انحراف نہیں کیا۔ عدالتوں میں بڑے بڑے دہشت گرد قاتل اپنے جرم سے مکر جاتے ہیں مرد مجاہد ممتاز قادری نے عدلیہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ سلمان تاثیر کو میں نے قتل کیا ہے۔ عشق نبی ﷺ میں جینا عشق نبیﷺمیں مرنا اہل حق کا شیوہ رہا ہے۔ ممتاز قادری تیری ہمت و شجاعت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں لبیک یا رسول اللہ ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عدلیہ کا فیصلہ بیرون دبائو کا شاخسانہ نظر آتا ہے۔