یوم شہادت لیاقت علی خان کے موقع پر تقریری مقابلے کا انعقاد

October 10, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 17

کراچی ( پ ر) سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی 64 ویں برسی کے موقع پر تقریری مقابلہ بعنوان ’’شہادت مومن کی معراج ہے‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے، تقریری مقابلہ 13 اکتوبر کو صبح 9 بجے گورنمنٹ شہید ملت گرلز کالج عزیز آباد میں ہوگا جس کی مہمان خصوصی اسما ء محمد علی شاہ، شعیب احمد صدیقی کمشنر کراچی، صدارت ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ناصر انصار اور آزاد بن حیدر کریں گے۔ دیگر مہمانان گرامی میں سید خالد شاہ، سید حسنین رضوی اور کیپٹن ایم ضیاء عالم بھی خطاب کریں گے۔