فی تولہ سونا400 روپے مہنگا ہوگیا

October 10, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 23

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوگیا‘ جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے1155 ڈالر ہوگئی‘ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے46 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 343 روپے مہنگا ہو کر 40 ہزار 28 روپے کا ہوگیا‘ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت690 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

Tags: