سعودی عرب‘ بھارتی ملازمہ کا ہاتھ کاٹنے والی خاتون گرفتار

October 10, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 23

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پولیس نے بھارتی ملازمہ کاہاتھ کاٹنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست تمال ناڈو سے تعلق رکھنے والی55 سالہ کستوری منی تھینم دو ماہ قبل حصول روزگار کیلئے ایجنٹ کے ذریعے سعودی عرب گئی تھی جہاں وہ ایک ایسے گھر میں ملازمہ تھی جس میں تمام خواتین رہتی تھیں‘ رپورٹ کے مطابق کستوری نے تشدد اور بد سلوکی کے باعث اس گھر سے بھاگنے اور متعلقہ انتظامیہ کو اپنے ساتھ ہونیوالی بد سلوکی کی شکایت کرنے کی کوشش کی لیکن پکڑے جانے پر اس کی مالکن نے اس پر تشدد کرتے ہوئے اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا اور اس سے قبل کئی روز سے اس کو کھانا بھی نہیں دیا گیا تھا۔

Tags: