مذاکرات کیلئے حکومت نہیں ناراض بلوچ بے تاب ہیں سرفراز بگٹی

October 10, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 33

براہمداغ بگٹی نے ہتھیار ڈالنے کیلئے نواب اکبر بگٹی کے یوم وفات 26 اگست کی تاریخ کا انتخاب کیا ہے
حکومت نے بلوچستان میں اپنی رٹ قائم کردی ہے بلوچستان کے وزیر داخلہ کی کراچی میں میڈیا سے بات چیت
کراچی( کرائم رپورٹر) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے حکومت نہیں ناراض بلوچ بے تاب ہیں‘ براہمداغ بگٹی نے ہتھیار ڈالنے کیلئے نواب اکبر بگٹی کے یوم وفات 26 اگست کی تاریخ کا انتخاب کیا ‘ جمعہ کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں اپنی رٹ قائم کردی ہے‘ مذاکرات کیلئے حکومت نہیں بلکہ ناراض بلوچ بے چین ہیں‘ انہوں نے کہا کہ اگر شدت پسند مذاکرات کیلئے بے تاب نہ ہوتے توبراہمداغ بگٹی ہتھیار ڈالنے کیلئے نواب اکبر بگٹی کے یوم وفات 26 اگست کا انتخاب نہ کرتے سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ مذاکرات اپنی جگہ لیکن بلوچستان میں شدت پسندی کیخلاف کارروائی جاری رہے گی‘ اگر خدانخواستہ مذاکرات ناکام ہوئے تو حکومت اپنی رٹ قائم کریگی بلیک میل نہیں ہوں گے‘ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کیلئے مری معاہدہ موجود ہے حکومتی اقدامات کے باعث صوبے میں جرائم کی شرح میں50 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Tags: