کینٹ اسٹیشن پر عوامی ایکسپریس کی ناکارہ بوگی جل کر تباہ

October 10, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 39

اچانک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، فائر بریگیڈ نے ڈیڑہ گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا
کراچی (کرائم رپورٹر)کینٹ اسٹیشن میں عوامی ایکسپریس کی ناکارہ قرار دیئے جانے والی بوگی پراسرار طورپرجل کرخاکستر ہوگئی۔افسران کا کہنا ہے کہ آگ لگائی گئی ہے،ڈی ایس ریلوے نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح دس بجے اچانک کینٹ اسٹیشن واشنگ لائن میں کھڑی ہوئی عوامی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی ،ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کے ایم سی اورریلوے کی دو فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعدقابو پایا،ایس ایچ او ریلوے افضال نے بتایاکہ مذکورہ بوگی کو ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے واشنگ لائن میں لایا گیا تھا ،جہاں ٹیکنکل کے عملے نے چیکنگ کی اور اس بوگی کو ناکارہ قرار دیدیا تھا ،ڈویژن کمرشل آفیسر ناصر نذیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ شارٹ کٹ کی وجہ نہیں لگ سکتی اس لئے کہ بوگی کا الیکٹریکل سسٹم کٹا ہوا تھا آگ لگا ئی گئی ہے ،جس کی تحقیقات ہونے چاہیے،اس خدشے کے تحت ڈی ایس ریلوے نثار میمن نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ،اس کمیٹی میں ڈویژن مکینکل ،ٹیکنیکل اور ڈی ایس پی ریلوے شامل ہے جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے کہ واقعہ حادثہ ہے یا دہشتگردی ،رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags: