پولیس پر حملوں کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج

October 10, 2015 5:19 pm0 commentsViews: 17

کراچی (کرائم رپورٹر)نیوٹائون اور گلبہار پولیس نے پولیس پر حملوں کے مقدمے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیوٹائون کے علاقے بہادرآباد چار مینار چورنگی کے پاس نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار اور پولیس اہلکار پرویز احمد کے قتل کا مقدمہ نیو ٹائون پولیس نے سب انسپکٹر اشتیاق کی مدعیت میں مقدمہ الزام 314/15 انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل سوار چار ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔گلبہار پولیس نے گذشتہ شب دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کامقدمہ زخمی ہونے والے اہلکار چند زیب کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر153/15زیر دفعہ 324,353,392انسداد دہشتگردی ایکٹ 7ATA کے تحت درج کرلیا ،واضح رہے کہ ملزمان ایک اہلکارکی سرکاری ایم پی فائیو رائفل بھی چھین کرلے گئے تھے ۔