انٹر بورڈ آفس میں بم کی جھوٹی افواہ سے خوف و ہراس پھیل گیا

October 10, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 20

کراچی (کرائم رپورٹر)انٹر بورڈآفس میں بم کی اطلاع پر خوف وہراس پھیل گیا ،تفصیلات کے مطابق 15مدد گار ہیلپ لائن پرنامعلوم افراد نے فون کرکے اطلاع دی کہ نارتھ ناظم آباد میں قائم انٹر بورڈآفس میں بم ہے ،پولیس ،رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ،جہاں پولیس نے بلڈنگ خالی کرواکر سرچنگ کی تاہم اطلاع جھوٹی نکلی ،تاہم اس دوران انٹر بورڈآفس کے عملے میں خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل نمبر سے فون آیا تھا وہ پولیس کے پاس محفوظ ہے ،فون کال کے بعد نمبر مستقل بند ہے ،تاہم پولیس موبائل نمبر کے حوالے تفتیش کررہی ہے ۔

Tags: