الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی ختم نہیں کر سکتے، وفاقی حکومت نے متحدہ کو صاف جواب دیدیا

October 10, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 26

حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا کراچی آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، ذرائع
اسلام آباد( یو پی پی) وفاقی حکومت نے متنازعہ امور اور ریاستی اداروں کے اقدامات پر متحدہ قومی موومنٹ کو کسی بھی قسم کی یقین دہانی کرانے سے معذرت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پر واضح کردیا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر کے معاملے پروفاق کچھ نہیںکرسکتا‘ معاہدے سے ایم کیو ایم کو سیاسی ریلیف ضرور ملے گا لیکن کراچی آپریشن کا اس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا جبکہ اہم حکومتی شخصیت نے مذاکرات پر مقتدر حلقوں کو اعتماد میں لے لیا ہے‘ ذرائع کے مطابق متحدہ کو باور کرادیا گیا ہے عمران فاروق کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

Tags: