وزیر صحت جام مہتاب کا اچانک لیاری جنرل اسپتال پر چھاپہ

October 10, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 25

صفائی ستھرائی اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ غفلت کے مرتکب5 سینئر ڈاکٹروں کو اظہار وجوہ کا نوٹس
زیر علاج مریضوں کو بروقت طبی امداد ، ادویات اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈھر نے جمعہ کو لیاری جنرل اسپتال پر چھاپہ مارا اور فرائض میں غفلت برتنے پر 5 سینئر ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے‘ وزیر صحت نے اسپتال میں علاج و معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا‘اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عزیز سومرو کو ہدایت کی کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بروقت طبی امداد‘ ادویات اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں‘ جام مہتاب ڈہر نے مزید کہا کہ اسپتال کے غیر حاضر ڈاکٹروں کے بارے میں رپورٹ دیں‘ ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی‘ وزیر صحت نے اسپتال میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے دوبارہ اچانک دورہ کریں گے۔

Tags: