پریانکا چوپڑا سب سے زیادہ جاذب توجہ شخصیت بن گئیں

October 10, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 21

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں بھارتی سائبر اسپیس میں سب سے زیادہ جاذب توجہ شخصیت بن گئیں‘ اداکارہ پریانکا جنہوں نے امریکی تھرلر سیریز کوانٹیکو سے اپنی انٹر نیشنل ٹی وی انٹری دی‘ انہوں نے سائبر اسپیس پر سب سے زیادہ جاذب نظر شخصیات کی ٹاپ فہرست میں عالیہ بھٹ کی جگہ لے کر تمام بھارتی اداکارائوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے جبکہ اس فہرست میں شامل شردھا کپور ‘کپل شرما‘ جیکو لین فرنینڈز اور کنگنا رناوت بھی ان سے نیچے نمبروں پر چلے گئے ہیں۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ ان کیلئے اس فہرست میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔

Tags: