رواں برس دہشت گردی کے822 واقعات میں617 افراد ہلاک

October 12, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 25

1036 زخمی ہوئے جنوری میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے و اقعات ہوئے جن میں122 جاں بحق جبکہ176 زخمی ہوئے
فروری مارچ میں94 ،اپریل مئی میں105 جبکہ جون جولائی میں137 افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے
اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان میں رواں سال دہشت گردی کے 822 واقعات رونما ہوئے جن میں617 افراد جاں بحق جبکہ 1036 زخمی ہوئے، ایک رپورٹ کے مطابق جنوری میں سب سے زیادہ 124 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں122 افراد جاں بحق اور174 زخمی ہوئے۔ فروری میں10 واقعات میں49 افراد جاں بحق، 157 زخمی جبکہ مارچ میں86 واقعات میں45 افراد جاں بحق اور141 زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق اپریل میں 59 افراد جاں بحق اور110 زخمی ہوئے سب سے زیادہ 137 ہلاکتیں مئی میں ہوئیں جون میں ایسے70 واقعات میں50 افراد جاں بحق اور55 زخمی ہوئے جولائی میں116 دہشت گردی کے واقعات میں65 افراد جاں بحق اور131 زخمی ہوئے، اگست اور ستمبر میں 84 واقعات میں 90 افراد جاں بحق اور110 زخمی ہوئے۔

Tags: