متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ آج اپنے استعفے واپس لے لیں گے

October 12, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 18

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے استعفے واپس لینے کیلئے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار اور کرنل (ر) طاہر مشہدی کی قیادت میں جائیں گے
حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے پندرہ روز میں شکایت ازالہ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے
اسلام آباد( بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان سینیٹ 61 دنوں کے بعد آج اپنے استعفے واپس لیں گے۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیش ہو کر قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے اپنے استعفے واپس لیں گے جبکہ ایم کیو ایم کے ارکان ایوان بالا سینیٹ سیکریٹریٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر کرنل( ر) سید طاہر حسین مشہدی کی زیر قیادت چیئر مین میاں رضا ربانی کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفے واپس لیں گے جس کے بعد یہ ارکان آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میںشرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن میں رینجرز کی جانب سے جاندار رویے کا موقف اختیار کرتے ہوئے 12 اگست کو احتجاجاً پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ واپس دئے تھے تاہم9 اکتوبر ( بروز جمعہ) کو حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے اعلان سے معاملہ طے پا گیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے15روز میں شکایات ازالہ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ جو5 ممبران پر مشتمل ہوگی اور جو90 دن میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرے گی۔

Tags: