تخت لاہور کے دو پائے نکال دیئے، تحریک انصاف

October 12, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 18

وہ وقت دور نہیں جب این اے122 کی نشست بھی عمران خان کی ہوگی، علیم خان کی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ تخت لاہور کے 4 میں سے2 پائے نکال دیئے ہیں‘ باقی بھی نکل جائیںگے‘ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ایاز صادق نے انتخابات شروع ہونے سے قبل کہا تھا کہ وہ یہ الیکشن40,000ووٹوں کی برتری سے جیتیں گے‘ ان کی برتری میں تو 3 پر لے آیا ہوں اور اگر ووٹر لسٹوں میں گھپلے نہ ہوتے تو یہ برتری بھی نہ رہتی۔ علیم خان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب این اے122 کی نشست بھی عمران خان کی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں علیم خان کا کہنا تھا کہ نتائج تحریک انصاف نے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) نے قبول کرنے ہیں کیوں کہ آج کے انتخابات میں دونوں صوبائی سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ کی ایک سیٹ مسلم لیگ (ن) کو ملی ہے‘ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ نتائج تسلیم ہیں لیکن کچھ تحفظات ہیں۔ ہم تبدیلی چاہتے ہیں‘ چند ہزار کی شکست ہار ہوتی۔

Tags: