تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست ایاز صادق نے لاہور میں میدان مار لیا

October 12, 2015 4:40 pm0 commentsViews: 40

ایاز صادق کو 76204 ووٹ ملے‘ تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان 72043 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے
تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی نشست جیت لی‘ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا‘ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے بھنگڑے
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) این اے122 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق اسپیکر ایاز صادق نے اپنے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان، کو 4161 ووٹوں سے میدان مار لیا، ایاز صادق کو76204 ووٹ ملے جبکہ عبدالعلیم خان 72043 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے پیپلز پارٹی کے بیرسٹر عامر حسن صرف چند ہزار ووٹ حاصل کر سکے۔ دوسری طرف لاہور کے حلقے پی پی147 سے تحریک انصاف کے شعیب صدیقی، 30664ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حسن لطیف نے28408 ووٹ لئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی نشست مسلم لیگ (ن) سے چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق این اے122 اور پی پی 147کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے دونوں جماعتوں کے کارکن انتخابی دفاتر میں جمع ہوکر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں مخالفین کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ این اے122 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں سردار ایاز صادق، کی برتری سامنے آنے کی پیشگی مٹھائیاں تقسیم کر دی گئیں اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تمام پولنگ اسٹیشنز کی
فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی
لاہور( نیوز ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے حلقہ این اے122 کے ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشنز کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پورے حلقے کومانیٹرنگ کیا گیا۔

Tags: