پنجاب میں پیپلز پارٹی کیخلاف دہشت گردی ہو رہی ہے، بلاول بھٹو

October 12, 2015 4:40 pm0 commentsViews: 17

پارٹی کے ا میدوار سمیت تین کارکنوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو بلا خیر گرفتار کیا جائے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں پارٹی کے امیدوار سمیت3کارکنان کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو بلاتاخیر گرفتار کیا جائے۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جا ری اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف وہی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں جوکہ 2013کے عام انتخاباب میں کیے گئے تھے‘پیپلزپارٹی کو بلدیاتی الیکشن میںدہشتگردی کے ذریعے انتخابی مہم سے دور رکھنے کا عمل بھی تحفظ پاکستان آرڈیننس کے زمرے میں آنا چاہیے‘پنجاب میں طے شدہ حکمت عملی کے تحت دہشت گرد سرگرمیوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کے حلقہ نیابت کو مختصرکیا جا رہا ہے، لگتا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں کی پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈائون سائزنگ میں ناکامی کے بعد دیگر آپشنز کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست کو تنگ کرنے کے نئے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

Tags: