کراچی آنیوالے مسافر کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے نایاب نسل کے22 باز بر آمد

October 12, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 19

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وائلڈ لائف نے حیدر آباد ٹول پلازہ کے قریب رینجرز کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر پشاور سے کراچی آنے والی بس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 22 نایاب نسل کے باز اپنی تحویل میں لے لئے۔ تحویل میں لئے جانے والے بازوں کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف کے عملے نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر حیدر آباد ٹول پلازہ کے قریب بس نمبرEA-2709 پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کو گرفتار کرکے بس کے خفیہ خانوں سے نایاب نسل کے 22 باز اپنی تحویل میں لے لئے۔ وائلڈ لائف کے عملے کے مطابق طارق پشاور سے باز لے کر کراچی آرہا تھا۔

Tags: