پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی‘22 دہشتگرد ہلاک

October 12, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 15

کارروائی میں دہشتگردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ‘ بارودی مواد پھٹنے سے 2 خواتین زخمی
راولپنڈی ( یو پی پی ) سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی کرکے22 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے چھ ٹھکانے تباہ کر دئیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دتہ خیل سے آگے پاک افغان سرحد کے علاقے میں گزشتہ شب فضائی کارروائی کرکے دہپشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ22 دہشت گرد مارے گئے۔ دریں اثناء حیسور آل گڑھ میں نا معلوم شدت پسندوں کی جانب سے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دو خواتین شدید زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل، بارودی مواد کسی تخریب کاری کے منصوبے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔

Tags: