کراچی کا رہائشی کینجھر جھیل میں ڈوب کر جاں بحق

October 12, 2015 4:44 pm0 commentsViews: 28

ٹھٹھہ ( نیوز ڈیسک) جھمپیر کے قریب کینجھر جھیل میں کراچی کا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی نوجوان زوہیب خواجہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال لی۔

کراچی سے پکنک منانے کیلئے کلری جھیل جانیوالے40 افراد سے لوٹ مار
واپس آتے ہوئے چار مسلح افراد نے سٹرک بلاک کرکے روک لیا اور تمام افراد سے نقدی موبائل فون اور دوسرا سامان لوٹ لیا
ٹھٹھہ( نمائندہ آغاز) چھتو چند کے قریب کراچی سے کلری جھیل آنے والے افرادسے 4ڈاکوئوں کی لوٹ مار ‘موبائل فون اور لاکھوں روپے ‘نقدی لوٹ لی‘ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ایک ہی خاندان کے40 سے زائد افراد جن میں عورتیں‘ مردو بچے موجود تھے‘ کلری جھیل اور دیگر مقامات پر سیر و تفریح کی غرض سے آئے ہوئے تھے جب یہ لوگ واپس کراچی جارہے تھے تو 4 مسلح افراد نے سڑک بلاک کردی‘ کوسٹر کو روک لیا اور مزاحمت چند نوجوانوں کو زدوکوب بھی کیا اور کوسٹر میں موجود تمام لوگوں سے2لاکھ روپے نقدی‘ 8موبائل سیٹ اور دیگر سامان لوٹ لیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے‘ واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی‘پولیس نے2افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے جن کا نام بتانے سے گریز کررہی ہے۔

دھابیجی، پکنک پر جانیوالی وین حادثے کا شکار،12 مسافر زخمی
قومی شاہراہ پر چائنا فیکٹری کے قریب ٹھٹھہ جانے والی ٹرین سے تصادم ہو گیا،زخمی فوری اسپتال منتقل
پکنک منانے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے جو کینجھر جھیل جا رہے تھے
دھابیجی( یو پی پی) دھابیجی کی قومی شاہراہ پر وین اور کرین میں تصادم، 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دھابیجی قومی شاہراہ پر چائنا فیکٹری کے قریب کراچی سے ٹھٹھہ جانے والی وین اور کرین میں تصادم ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں وین میں سوار سلمان، مزمل، اویس، ابراہیم، رمضان، عباسی، سمیر، اسماعیل، نعمان سمیت12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر گھارو اسپتال لے جایا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی دین کے زخمی مسافر کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی ہیں جو کہ پکنک کیلئے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔

Tags: