نواب شاہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں صوبائی صدر پر چوڑیوں کی بارش

October 12, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 29

کارکنوں کی اسماعیل راہو کے خلاف شدید نعرے بازی‘ کئی کارکن گھتم گھتا‘ صوبائی اور ضلعی صدور کارکنوں کی منتیں کرتے رہے
اسماعیل راہو برساتی مینڈک کی طرح ن لیگ میں شامل ہوا اور پارٹی کوتباہ برباد کردیا‘ کارکنوں کا مؤقف
نوابشاہ ( نیوز ایجنسیاں) ن لیگ کے صوبائی صدر اسماعیل راہو کا ورکرز کنونشن میں پہنچنے پر ن لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے سیاہ پرچموں سے استقبال کیا کارکنوں کی راہو کے خلاف شدید نعرے بازی، خواتین نے اسماعیل راہ پر چوڑیاں اور دوپٹے پھینکے۔ کنونشن کے دوران ہنگامی آرائی، کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔ ورکرز کنونشن کا پنڈال خالی منظر پیش کرتا رہا، صوبائی صدر اور ضلعی صدر کے پسینے نگل گئے۔ دونوں عہدیداران سخت پریشان کارکنوں کو منتیں کرتے رہے مگر کارکن نعرے بازی کرتے رہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نواب شاہ کا ضلعی ورکرز کنونشن اتوار کے روز ضلعی صدر غلام مصطفیٰ شاہ کی ہائش گاہ سے ملحقہ خالی پلاٹ پر شامیانہ لگا کر منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں شرکت کیلئے ن لیگ کے صدر اسماعیل راہو، جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء اعوان، شاہ محمد شاہ، سورٹھ تھیبو و دیگر عہدیداران پہنچے تو ن لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے سردار حمید کھوسو، ملک نظر عباس، اسلم کھینچی، شوکت ماموں، ارشد آرائیں، کی قیادت میں سیاہ پرچموں کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور صوبائی صدر اسماعیل راہو کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے احتجاج میں شامل خواتین نے صوبائی صدر اسماعیل راہو پر چوڑیاں اور دوپٹے پھینکے اور راہو نہ کھپے کے نعرے لگاتے رہے جبکہ احتجاج کرنے والے کارکن شدید گرمی اور دھوپ میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے کنونشن میں300 کرسیاں رکھی گئی تھیں جن میں نصف سے زائد کرسیاں خالی پڑی رہیں۔ نعرے بازی کے دوران کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی جنہیں سینئر کارکنوں نے چھڑایا ورکرز کنونشن کے دوران صوبائی صدر اسماعیل راہو اور ضلعی صدر غلام مصطفیٰ شاہ کے خلاف شدید احتجاج کرنے والے یوتھ ونگ سندھ کے سابق صدر عبدالحمید کھوسو اور سابق ضلعی جنرل سیکریٹری ملک نظر عباس اعوان اور دیگر نے الزام عائد کیا کہ اسماعیل راہو برساتی مینڈک کی طرح ن لیگ میں شامل ہوا اور سندھ کی تنظیم کو برباد کر دیا اس لئے ہم نے آج صوبائی صدر اسماعیل راہو کی آمد پر یوم سیاہ منا کر احتجاج کیا ہے ہم اپنے قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسماعیل راہو اور غلام مصطفیٰ شاہ کو پارٹی عہدوں سے فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

Tags: