امریکہ میں نوسرباز ٹولے نے پاکستانی تاجروںاور صنعتکاروںکولوٹ لیا

October 12, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 19

پاکستان ایکسپو میں اسٹالوں کی بکنگ اور امریکی ویزے کے نام پر لاکھوں ڈالر بٹورنے والوں کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی
کراچی( کرائم ڈیسک) امریکا میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر و فروخت کے خواہش مند پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو لاکھوں ڈالر کا چونا، پاکستان ایکسپو کے نام پر نو سر باز ٹولے نے پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد حسین جلیل اور ان کے دو ساتھیوں عاصم صدیقی و قرنی پر مشتمل نو سر باز ٹولے نے پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں سے پاکستان ایکسپو میں اسٹال کی بکنگ اور امریکی ویزے دلانے کے نام پر لاکھوں ڈالر بٹور لئے۔ امریکہ میں عرصہ دراز سے جعلسازی، دھوکہ بازی اور کرکٹ کے نام پر فراڈ کے حوالے سے مشہور اس ٹولے نے پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو لوٹنے کیلئے ویب سائٹ کے زریعے امریکہ میںپاکستانی ایکسپو کے انعقاد کا اعلان کیا اور اس مقصد کیلئے سائٹ پر ٹی ڈی پی اور دیگر آرگنائزیشن کے مونو گرام بھی استعمال کئے گئے اور ایکسپو میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں سے اسٹالوں کی بکنگ اور ویزوں کے اجراء کے نام پر لاکھوں ڈالر وصول کئے مگر طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو ادائیگی کرنے والوں کو اب تک ویزے مل پائے ہیں اور نہ ہی ایکسپو کے انعقاد کے کوئی آثار پیدا ہوئے جس پر متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں نے قانون سے رجوع کرتے ہوئے نو سر گروپ کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ہیں اور ایف آئی اے نے گروپ کے تینوں ارکان کے نام ایئر پورٹ پر دے دئیے جنہیں پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرلیا جائے جبکہ ٹی ڈی پی نے بھی اس نو سر باز گروپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Tags: