راشد عالم اور ریحانہ محمد علی شاہ اعجاز فاروقی پینل میں شامل

October 12, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 46

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کے سیکریٹری محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں ہم کراچی کا روشن چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ فن و ثقافت، تہذیب اقدار ایک مرتبہ پھر پروان چڑھیں گے، یوتھ، میوزک و دیگر ثقافتی و ادبی ایونٹس کی تیاریاں جاری ہیں۔ وہ مقامی ہال میں اراکین کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شہر قائد پینل کے شیخ راشد عالم اور ڈاکٹر ریحانہ محمد علی شاہ ے غیر مشروط طور پر محمد احمد شاہ اور پروفیسر اعجاز فاروقی پینل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کا ماضی بہت شاندار گزرا ہے۔ فیض احمد فیض، گل جی اور دیگر شخصیات نے جو ماضی میں آرٹس کونسل کے لئے کام کیا ہم کئی برس میں بھی نہ کر پائے اس کے باوجود آرٹس کونسل کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ہم سر گرم ہیں۔