تھر کول پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

October 12, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 58

یہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا جس کی تکمیل کرتے ہوئے تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنی ہے، قائم علی شاہ
ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے330 میگاواٹ کے4 پاور پلانٹ تعمیر کرینگے، اجلاس کو بریفنگ
کراچی( نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر کول اینڈ انر جی بورڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ تھر میں شروع کئے گئے پاور پروجیکٹس کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کریں اور کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا اور ہمیں ہر حال میں اس خواب کی تکمیل کرتے ہوئے تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ تھر کول انر جی بورڈ کی19 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ایم این اے شازیہ مری، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، اعجاز احمد ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تھر کول انر جی بورڈ کے ایم ڈی اعجاز احمد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سائنو سندھ گلوبل مائننگ کمپنی نے0.85 ملین ڈالر کی لاگت سے 6.5 ٹن سالانہ کول مائننگ کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے لئے 1.1 بلین ڈالر کی لاگت سے330 میگا واٹ کے4 پاور پلانٹ تعمیر کریں گے۔

Tags: