غیر قانونی گاڑیاں اور گارڈ رکھنے والے پولیس افسران کیخلاف شکنجہ تیار

October 12, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 20

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی
سندھ پولیس کے ریٹائرڈ اور صوبے سے باہر تبادلہ ہو جانے والے افسران کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت
کراچی( کرائم ڈیسک) حکومت سندھ نے غیر قانونی سرکاری گاڑیاں رکھنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے ڈی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جیز، جاوید مہر، مدہت کاظم اور نثار چنہ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اس کی نشاندہی کرے کہ سندھ پولیس کے کون سے ریٹائرڈ اور صوبے سے باہر تبادلہ ہوجانے والے افسران نے سرکاری گاڑیاں اور محافظ ابھی تک واپس نہیں کئے ہیں کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر رپورٹ صوبائی وزیر داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Tags: