انگریزی کا ایک لفظ بھی بولنا نہیں آتا تھا‘ کنگنارناوت کا اعتراف

October 12, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 31

باہر کے ممالک میں انگریزی کمزور ہونا کوئی بری بات نہیں ہے
عورتوں کو اپنے حقوق کیلئے خود کھڑا ہونا چاہئے‘ ٹی وی کو انٹرویو
ممبئی( نیٹ نیوز) خود کو بالی ووڈ کی نمبر ون اداکارہ کہنے والی کنگنا رناوت کے مطابق بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات میں انہیں انگریزی کا ایک لفظ بولنا بھی نہیں آتا تھا این ڈی ٹی وی کے مطابق کنگنا کا ایک ایونٹ کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ وہ آج جیسی نظر آرہی ہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں بالکل ویسی نہیں تھیں۔ اپنی کمزور انگریزی کے حوالے سے کنگنا نے بتایا کہ باہر کے ممالک میں کمزور انگریزی ہونا بڑی بات نہیں لیکن ان کے اپنے ملک میں اگر کسی کو انگریزی نہ آئے تو اس کے بارے میں لوگوں کے خیالات اچھے نہیں ہوتے، یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے خود کو بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کہا تھا، عورتوں کے حقوق کے حوالے سے کنگنا کا کہنا تھا کہ اپنے حق کو مانگنے کیلئے کسی کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کیلئے خود کھڑا ہونا ضروری ہے۔ کامیابی با آسانی مل جانے کے سوال پر کنگنا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی جگہ حاصل کرنے کیلئے10 سال کی جدوجہد کی ہے۔

Tags: