Ad.Block سافٹ ویئر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اشتہارات کی صنعت کو اربوں ڈالر کانقصان

October 12, 2015 4:52 pm0 commentsViews: 24

کمپیوٹر موبائل یا ٹیبلٹ کی اسکرین پر نہ چاہتے ہوئے بھی مختلف اقسام کے اشتہارات سامنے آجاتے ہیں
پیرس( اے ایف پی) دنیا بھر میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والے افرادکی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس کے ساتھ ہی انٹر نیٹ صارفین میں AD-Block سافٹ ویئرز کی مقبولیت بھی بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اشتہارات کی صنعت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے کمپیوٹر موبائل یا ٹیبلیٹ اسکرین پر نہ چاہتے ہوئے بھی مختلف اقسام کے اشتہارات نظروں کے سامنے آتے رہتے ہیں اور بعض اوقات تو عین اس جگہ اشتہار نمو دار ہوجاتاہے جہاں ویڈیو چل رہی ہوتی ہے ایسے اشتہار سے جان چھڑانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ان اشتہارات سے جان چھڑانے کیلئے انٹر نیٹ صارفین میں ایسے سافٹ ویئر مقبول ہو رہے ہیں جو انہیں پہلے ہی بلاک کر دیتے ہیں لیکن ان سافٹ ویئرز کے استعمال سے اشتہارات سے وابستہ صنعت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ تحقیقاتی کمپنی پیچ فیئر کے مطابق2015ء کے وسط تک دنیا بھر میں اشتہارات بلاک کرنے والے20 کروڑ سافٹ ویئرز ڈائون لوڈ کئے گئے تاہم ان میں سے صرف1.6 فیصد سافٹ ویئر موبائل ڈائون لوڈ ہوئے بقیہ کمپیوٹرز پر آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ غیر ضروری اشتہارات کو اسکرین پر نہیں آنے دیتے ہیں اور کمپیوٹر یا موبائل کی کارکردگی کو بہتر کر رہے ہوتے ہیں کو فرانس کی ایک ویڈیو کمپنی کے سربراہ نے کا کہنا ہے کہ جب لوگ اشتہارات سے جان چھڑانے کیلئے پیسے خرچ کرنے کو بھی تیار ہوں تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ ان سے کس قدر پریشان ہیں۔ اگست میں ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ ویب سائٹس جو اشتہارات پر انحصار کرتی ہیں ایڈ بلاکرز کی وجہ سے رواں برس انہیں21.8 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

Tags: