امتیابھ بچن73 سال کے ہو گئے، گھر والوں کے ساتھ سالگرہ منائی

October 12, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 35

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن گزشتہ روز73 برس کے ہوگئے۔ انہوں نے اپنی سالگرہ سالگرہ گھر والوں کے ساتھ منائی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے سول میڈیا پر دل کھول کر مبارک باد کے پیغامات دئیے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کا بگ بی نے بھی ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا۔ جب کہ ریت سے مجسمے بنانے والے مشہور آرٹسٹ صدار سان پاتنک نے پوری بیچ پر ریت سے ان کی تصویر بنا کر مبارک باد پیش کی۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن11 اکتوبر1942ء کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1969ء میں فلم سات ہندوستانی سے کیا جس میں انہیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، اداکار امیتابھ بچن نے اپنے40 سالہ فلمی کیریئر کے دوران12 فلم فیئر ایوارڈ حاصل کئے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں اب تک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔

Tags: