ترکی کے بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد120 ہوگئی

October 12, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 20

واقعہ میں508 افراد زخمی ہوئے جن میں65 افراد کی حالت نازک ہے، صدارتی دفتر
وزیراعظم نواز شریف، صدر اوباما اور دیگر عالمی رہنمائوں کی جانب سے بم دھماکوں کی مذمت
انقرہ/ اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دو خود کش دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد130 ہوگئی ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق واقعہ میں508 افراد زخمی ہوئے جن میں سے160 ابھی زیر علاج ہیں، جبکہ65 کی حالت تشویشناک ہے۔ کرد نواز پارٹی ایچ ڈی پی نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ دھماکوں میں128 افراد ہلاک ہوئے جن میں ان کے2 امیدوار بھی شامل ہیں۔ جماعت کے ایک رہنما نے دھماکوں کو قتل عام قرار دیتے ہوئے تمام انتخابی ریلیوں کو منسوخ کر دیا۔ آئندہ ماہ ترکی میں پارلیمانی انتخابات ہونیوالے ہیں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترک صدر اروان کو ٹیلی فون کیا اور ہفتے کے روز دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کی۔ صدر ممنون حسین نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی اور دیگر عالمی رہنمائوں نے ترک صدر کو ٹیلی فون کیا اور دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ دھماکوں کے بعد ترکی میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں ہے۔ وزیر اعظم احمد دائود اوگلو نے دھماکوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ، کرد علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی اور دائیں بازو کی پیپلز فریڈم انقلابی پارٹی پر عائد کی ہے۔

Tags: