بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،ارباب رحیم

October 12, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 58

پیپلزپارٹی دھاندلی سے نشستیں حاصل کرنا چاہتی ہے، اپنا احتجاج الیکشن کمیشن میں ریکارڈ کرادیا
جو لوگ پیپلزپارٹی سے مایوس ہوگئے، ارباب گروپ میں شامل ہورہے ہیں،پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2013ء کے انتخابات کی طرح انتخابات میں بھی دھاندلی کے ذریعے نشستیں حاصل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ ہم اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے اور الیکشن کمیشن نے بھی دو روز قبل سندھ حکومت کو اپنے تحفظات اور خدشات سے چیف سیکریٹری سندھ کے نام خط میں آگاہ کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ترقی تو کیا ہوتی بچے اور خواتین، ادویات اور غذا نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی تھر پار کر سے تعلق رکھنے والے درجنوں معززین نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر ارباب گروپ میں شامل ہو نے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ اسپیکر آغا سراج درانی حج کرکے تو آئے ہیں لیکن ہیرا پھیری اب بھی نہیں چھوڑی ہے۔ ان کا اپنے علاقے میں کیا کردار ہے اور وہ کون ہیں؟ اس کیلئے ذوالفقار مرزا کے پاس موجود ثبوت ہی کافی ہیں۔

Tags: