بعض این جی اوز کا مقصد پیسہ کما کر سیاست کرنا ہے، صارم برنی

October 12, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 18

ایسی تمام این جی اوز کو دائرہ کار میں لایا جائے، تمام کرپٹ نہیں، اچھا کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے
کراچی( پ ر) حقوق انسانی کی تنظیم صارم ویلفیئر ٹرسٹ انٹر نیشنل کی جانب سے انٹرنیشنل این جی اوز کے حوالے سے اٹھا ئے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے ۔ ٹرسٹ کے چیئر مین صارم برنی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارتِ داخلہ کی جانب سے این جی اوز کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام این جی اوز کو ایک دائرہ کار میں لایا جائے تاکہ این جی اوز کے نام پر مختلف لوگو ں نے جو کاروبار شروع کر رکھے ہیں وہ بند ہو سکیں ۔ صارم برنی نے کہا کہ ایسی این جی اوز کے خلاف بھی اقدامات کئے جائیں جو ملکی مفاد کے خلاف کام کرتی ہیں جن کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود نہیں صرف پیسہ اور سیاست کرکے اپنا نام کمانا ہے ایسی تمام این جی اوز کو چھان پھٹک کر عوام کے آگے لایا جائے اور ایسی این جی اوز کو سامنے لایا جائے جو عوام کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں انہیں حکومت کی جانب سے سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ وہ آگے بڑھ کے کام کر سکیں اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں ۔ ساری این جی اوز کرپٹ نہیں جہاں ان میں کالی بھیڑیں ہیں وہاں ان میں اچھے لوگ بھی ہیںاین جی اوز کے حوالے سے کرپشن پر انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔