عزا داروں پر پابندی برداشت نہیں کرینگے، وحدت المسلمین

October 12, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 21

پنجاب میں ن لیگ کے حکمران سیاسی و انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ناصر عباس کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم ملک بھر میں نواسہ رسولﷺ کی عزاداری پر کسی قسم کے دبائو یا پابندی کو برداشت نہیں کریں گے،ملت جعفریہ اپنے اس آئینی و قانونی حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، پنجاب میں ملت جعفریہ کے خلاف ن لیگ کے حکمران سیاسی انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں،علما وذاکرین پر ضلع بندیاں ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں،ن لگی کے قائد سن لیں کہ اگر یہ رویہ بر قرار رہا تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کیتھولک گارڈن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا نشان حیدر، مولانا احسان، دانش علی، حسین نقوی اور علی انور جعفر ی و دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سندھ حکومت عزا داری کو درپیش مشکلات کے حل میں سنجیدہ نہیں ہم محرم الحرام کے حوالے سے اندرون سندھ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ایام عزا کے بعد کروایا جائے۔