ٹارگٹڈ آپریشن رینجرز کی ابراہیم حیدری،نارتھ کراچی، محمودآباد اور بہادرآباد میں کارروائیاں، چارملزمان گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

October 12, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 28

گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کارندے، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں‘ تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل
کراچی(کرائم رپورٹر) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنثیم کے دہشت گرد سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی مصدقہ اطلاعات پرابراہیم حیدری،نارتھ کراچی،محمودآباد،بہادرآباد میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جس میں سے ایک کالعدم تنظیم کا دہشت گرد اورایک بھتہ خوربھی شامل ہے۔ ملزمان کو حراست میں تفتیش شروع کردی گئی ہے،واضح رہے کہ دو روزقبل بہادرآباد میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد رینجرزنے ایک مرتبہ پھرجرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کو تیز کردیا ہے۔

بھیک مانگنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا, ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
کراچی( کرائم ڈیسک)نارتھ کراچی میں بیٹے نے باپ کو بھیک مانگنے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرے آلہٰ قتل برآمد کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود ذرینہ کالونی کچی آباد ی میں مکان سے سر میں گولی لگی 50 سالہ بخت علی ولد جعفر کی لاش ملی ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کرعباسی شہید اسپتال میں منتقل کی،پولیس نے ملزم نعمان کوگرفتار کرکے اسکے قبضے سے32بور کا ریوالور برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا شادی کی تقریب پر دھاوا‘ 5 افراد گرفتار باراتیوں کامظاہرہ
پولیس نے شامیانہ لگانے پر 5 ہزار روپے مانگے‘ انکار کرنے پر شرکا ء کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 5 افراد کو گرفتار کرلیا‘ باراتیوں کا مؤقف
جوا اور سٹہ کھیلنے والے شادی کی تقریب میں گھس گئے تھے‘ پولیس ان کو گرفتار کرنے گئی تھی‘ ایس ایچ او جمشید کوارٹرز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمشیدکوارٹرپولیس نے شادی کی تقریب کا ٹینٹ لگانے اور پولیس کو بھتہ نہ دینے پر شادی کی تقریب میں گھس کرخواتین اور نوجوانوں کو تشد د کا نشانہ بنایا ،پانچ افرادکوگرفتارکرکے انکے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، مشتعل افراد نے رات گئے پولیس کے خلاف شدید احتجا ج کیا ،تاہم پولیس افسران کی جانب سے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جمشیدکوارٹر کے علاقے جیل روڈیادگار فش کے قریب ایک شادی کی تقریب میںجمشید کوارٹر تھانے کے اے ایس آئی خضرحیات پولیس پارٹی کے ساتھ سومرو برادری کی شادی کی تقریب میں پہنچا اور ٹینٹ لگانے کی مد میں پانچ ہزار روپے طلب کئے ،رقم نہ دینے پر خضرحیات اور پولیس اہلکاروں نے ٹینٹ اکھاڑنے کی کوشش کی جس پر خواتین سامنے آگئی ،پولیس نے خواتین کا بھی احترام نہیں کیا ،پولیس نے لاٹھی اورڈنڈوں سے خواتین اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس پانچ افرادکو مارتے ہوئے تھانے لے گئے ،مشتعل افراد جس میںخواتین اور بچے بھی شامل تھے اانھوں نے پولیس کے خلاف سڑک پر ٹائر نذرآتش کرکے روڈ بلاک کردیا ،مشتعل خواتین نے مذکورہ واقعہ کے بارے میں صحافیوں کو بتایاکہ پولیس گلی میں ٹینٹ لگانے کیلئے پانچ ہزار روپے طلب کرتی ہے ،ہم سے بھی مذکورہ اے ایس آئی نے رقوم طلب کی تھی نہ دینے پر تشددکا نشانہ بنایا اور شادی میں موجود پانچ مہمانوں کو گرفتارکرکے جوئے کا مقدمہ قائم کردیا ،ایس ایچ او اخلاق نے رابطہ کرنے پر اپنے پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی اور بتایا کہ پولیس نے 4افراد کو گرفتارکیا،گرفتارافرادمیں سلطان محمود،فیض اللہ،اعجاز احمد اور عابد شامل ہیں جو شادی کے ٹینٹ کے برابر میں جوا کھیل رہے تھے ،پولیس جب ملزمان کو گرفتارکرنے کے لئے موقع پرپہنچی تو ملزمان شادی کی تقریب میں گھس گئے تھے ،پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں شامل افراد کی جانب لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ،باراتیوں کے مطابق پولیس نے جھوٹا مقدمہ قائم کیا ہے،اعلی افسران واقعہ کی انکوائری کروائیں اور پولیس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ڈاکٹرز کو بھتہ کیلئے دھمکیاں
دینے والا ملزم گرفتار
جیکب آباد (اسٹاف رپورٹر)جیکب آباد میں دو ڈاکٹرز کو موبائل فون پر 25لاکھ روپے بھتہ دینے کے لیے دھمکیاں دینے والے ملزم کو پولیس نے موبائل نمبر ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے جیکب آباد شہر کے مشہور ڈاکٹر عبداللہ سعید شیخ اورڈاکٹر عبدالغنی گھنیونے ایس ایس پی آفس جیکب آباد میں درخواست دی کہ انہیں موبائل فون پر نامعلوم ملزم کی جانب سے بھتے کے لیے دھمکیاں مل رہی ہیں موبائل فون پر بھتے کے لیے فون کرنے والے ملزم نے ڈاکٹر عبداللہ سعید شیخ سے 15لاکھ اورڈاکٹر عبدالغنی گھنیو سے 10لاکھ روپے بھتہ دینے کا کہا اوربھتہ نہ دینے کی صورت میں ان کو اوران کے اہل خانہ کو اغوا ء اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

سائوتھ زون میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران200 ملزمان گرفتار
گرفتار ہونے والوں میں78 غیر ملکی بھی شامل، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ زون پولیس کی کارووائیاں ، 200ملزمان گرفتار، ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر سامان برآمد، گرفتار شدگان میں غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق اتوار کوڈی آئی جی ساؤتھ زون، ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں پولیس نے دہشت گردوں ، کرمنلز و جرائم پیشہ ، مفرور ، اشتہاری اور غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں کے دوران مجموعی طور پر 200ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ چار دنوں کے دوران کی جانے والی کاروائیوں میں 78غیر ملکی باشندے ، جبکہ 1دہشت گرد ، 22ڈکیٹ و اسٹریٹ کرمنلز، منشیات کے مقدمات میں 20ملزمان، سنگین مقدمات میں مطلوب 11مفرور و اشتہاری ملزمان ، متفرق مقدمات میں 60ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ گرفتار بعض ملزمان سے 1ہینڈ گرنیڈ، 20پستول، 20میگزین، 70کارتوس،1موٹر سائیکل، وارداتوں میں لوٹا و چھینا ہوا سامان، بڑی مقدار میں منشیات و شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔

لائنز ایریا سے3 ملزمان گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر)بریگیڈ پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے شراب اور چرس سپلائی کرنے والے تین ملزمان مشرف بنگالی ،زاہد حسین اور ناظم الدین کو گرفتار کرکے شراب کی بوتلیں اور چرس برآمد کرلی ۔

 

Tags: