اورنگی میں موٹر سائیکل سوار شخص فائرنگ سے ہلاک ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

October 12, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 23

پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے افراد نے سرفراز پر گولیاں بر سا دیں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی
ناظم آباد کے علاقے میں عید گاہ گرائونڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون میں موٹرسائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شخص ہلاک اور ناظم آباد میں نوجوان زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی چوکی طوری بنگش کی حدوداورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ رئیس امروہی کالونی صادق آباد میں گھات لگائے دو موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار 50 سرفراز ولد قطب الدین کو دو گولیاں ما رکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے،چوکی انچارج اکرم کے مطابق مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا ،تاہم مقتول کی سیاسی ومذہبی وابستگی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ادھرناظم آباد کے علاقے عید گاہ گرائونڈ کے پاس نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ بابر ولد محسن زخمی ہوا۔

ملیر میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوالنے والا فائرنگ سے زخمی
مسلح ملزمان نے رقم چھیننے کے بعد گولی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس نے تفتیش شروع کردی
کراچی( کرائم رپورٹر)ملیرسٹی کے علاقے ملیر پندرہ نزد یو بی ایل بینک کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 50 سالہ نذیر احمد ولد شیر محمد کو سینے میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق مضروب ملیر ہالٹ پر واقعہ نجی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکال کر گھر پہنچے تھے کے ان کے تعاقب میں آنے والے ملزموں نے ان سے رقم چھینی اور مزاحمت پر گولی ماردی،تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

مکان کی دیوار گرنے سے ملبے
تلے دب کر ایک شخص ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر)اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کوہاٹی محلہ میں بدھ بازا ر کے قریب مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر38سالہ سفرخان ولد محمد رشید جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی،جہاں سے اہلخانہ لاش کارروائی کے بعد لے گئے۔

گاڑیوں کی ٹکر سے2 موٹر سائیکل
سوار ہلاک ہوگئے
کراچی( کرائم رپورٹر)سرجانی ٹائون کے علاقے عبداللہ موڑ مین روڈ پر نامعلوم گاڑی نے سائیکل سوار 40 سالہ دیدار علی ولد نیک محمد کو کچل کر ہلاک کردیا،ڈیوٹی افسر علی حیدر کے مطابق متوفی لاسی گوٹھ کا رہائشی اور آبائی تعلق قمبر لاڑکانہ سے تھا،جبکہ حادثے کا ذمہ دار گاڑی سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔ادھر لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوارکو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میںموٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی اس کی عمر 38 برس بتائی جاتی ہے۔

پاک فوج کے اہلکار کی درخت سے لٹکی لاش ملی، متوفی نے خودکشی کی ہے، پولیس
کراچی(کرائم رپورٹر)شاہراہ فیصل کے علاقے پی ایف بیس میں پاک فوج کے اہلکار کی درخت سے لٹکی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نے خودکشی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کے علاقے پی ایف بیس میں تعینات ڈی ایس جی 3کمپنی میں تعینات اہلکار 25سالہ وسیم احمد ولد غلام سرورکی درخت سے لٹکی لاش ملی ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،ایس ایچ اونواز عمرانی نے بتایاکہ پی اے ایف بیس کے افسران نے بتایاکہ متوفی نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈالنے کے بعد درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی، متوفی ہری پور کا رہائشی تھا ، لاش کو تدفین کے لیے آبائی گائوں روانہ کردیا گیا ہے ۔

فائرنگ سے ماموں بھانجا زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر) گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعے میں ماموں بھانجہ زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 6 نزد بولان بنگلوز کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ سلیم ولد رفاقت اور ان کا بھانجہ شمیرولد عامر زخمی ہوگئے،جنہیں اہل محلہ نے نجی اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق دونوں مضروب کی حالت خطر ے سے باہر ہے،علاقے سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وقوعہ سے قبل دونوں نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر کی طرف پیدل جارہے تھے۔

لانڈھی فیوچر کالونی گولی لگنے سے بچہ زخمی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) لانڈھی کی فیوچر کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث6 سالہ بچہ بلال ولد اورنگزیب شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو اسپتال روانہ کر دیا گیا بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ میں 

 

Tags: