خواتین ڈرائیور والی گلابی رکشہ اسکیم

October 12, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 29

لاہور( یو پی پی) مقامی کمرشل گروپ نے گلابی رکشہ اسکیم شروع کی ہے اور اس کو متعارف کرانے کیلئے گلاشی رکشہ جنہیں خواتین چلارہی تھیں کی ریلی نکالی گئی‘ ریلی نے شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت کیا‘ یہ ریلی پاکستانی خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنج کو اجاگر کرنے کیلئے نکالی گئی‘ گلابی رکشہ جنہیں خواتین چلارہی تھیں اس کا مقصد خواتین کومحفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے‘ ریلی جہانگیر روڈ کینٹ سے مال روڈ تک نکالی گئی تاکہ عام لوگوں کو اس بارے میں آگہی ہو‘ گلابی رکشہ اسکیم خواتین کو انٹر پرائز کے طورپر بااختیار بنانے کے سلسلہ میں ایک قدم ہے۔

Tags: