مردکی فطرت بدل نہیں سکتی، جاسوسی کرنا فضول ہے، خواتین

October 12, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 76

ان کے جسم پر چپ بھی لگا دی جائے تو پھر بھی وہ با ز نہیں آئیں گے،62 فیصد کی سروے میں رائے
کچھ نے اعتماد کا اظہار بھی کیا،23 فیصد نے جاسوسی کو درست،15 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک غیر سرکاری تنظیم کے تحت کئے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر خواتین نے اپنے شرہروں کی جاسوسی کو فضول اور ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مردوں کی فطرت کو نہیں بدلا جا سکتا اس لئے چاہے جاسوسی کے لئے ان کے جسموں میں چپ بھی لگا دی جائے تب بھی وہ اپنی فطرت سے باز نہیں آئیں گے ۔ خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اپنے شوہروں پر اعتماد ہے ۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کی جانب سے ان کے شوہروں کی جاسوسی بارے ایک سروے میں کہا گیا ہے جس میں62 فیصد خواتین نے جاسوسی کے خلاف جبکہ 23 فیصد نے درست اور 15 فیصد خواتین نے اس بارے کوئی بھی رائے دینے سے انکار کیا ہے ۔

Tags: