کورنگی میں کے ایم سی کی بلڈنگ خالی کرانے کیخلاف مکینوں کا دھرنا

October 12, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 30

پولیس اورکے ایم سی نے کارروائی روک دی، مکینوں کو بلڈنگ فوری خالی کرنے کا انتباہ
کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی تا ج مصطفیٰ کالونی میں قائم کے ایم سی کی بلڈنگ میں غیر قانونی طور پر مقیم مشتعل مکینوں نے گھرخالی کروانے پر کے ایم سی کے افسران اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے باعث مذکورہ روڈ پر گاڑیوں کو لمبی قطاریں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون کے علاقے کورنگی نمبر3تاج مصطفی کالونی میں قائم کے ایم سی کی بلڈنگ کو خالی کروانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری اور کے ایم سی کا عملہ پہنچ گیا،جس پر مشتعل افراد جس میںخواتین اور بچے بھی شامل تھے انھوں نے پولیس اور کے ایم سی کے عملے کے خلاف شدید احتجاج شروع کردیا ،مشتعل افراد نے ٹائر نذر آتش کرکے سڑک پر دھرنا ڈال دیا ،جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ہمیں کوئی متبادل جگہ فراہم نہیں کریگی جب تک بلڈنگ خالی نہیں کرینگے ،ہم اپنے بچوں کو لیکر کہاں جائے گے ،تاہم پولیس اور کے ایم سی کے عملے نے اس صورتحال پر کارروائی روک دی اور چلے گئے ،ایس ایچ او شاہجہاںلاشاری نے بتایاکہ کے ایم سی کا عملہ انہیں وارننگ دیں اورچلے گئے وہ فوری طورپر اپنے گھر خالی کردیں اگر گھر خالی نہیں کیئے تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags: