انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ میں قوائد پر سختی سے عمل کرنیکا فیصلہ

October 12, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 16

معاملات کی کڑی نگرانی اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے چیف انجینئر شرقی فوکل پرسن مقرر
کراچی ( سٹی رپورٹر)واٹر بورڈ میں اصولی طور پر یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں بھی ترقیاتی کاموں ،انتظامی امور اور دیگر معاملات میں مکمل شفافیت بر قرار رکھنے کے لئے تمام قانونی تقاضوںاور SPPRA کے قوائد پر سختی سے عمل ہو گا حتیٰ کہ روزمرہ کے مر متی کاموں ،تخمینہ سازی میں بھی سخت پالیسی پر عمل کیاجائے گا،ان معاملات کی کڑی نگرانی اور شفافیت بر قرار رکھنے اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لئے چیف انجینئر شرقی واجد صدیقی کو فوکل پر سن بنا دیا گیا ہے تا کہ وہ ایم ڈی سیکریٹریٹ کو SPPRA سے مو صولہ ہدایتی خطوط پر کارروائی کریں اور متعلقہ افسران سے اقدامات ، رپور ٹ اور وضاحت لے سکیں ، نیز تمام معاملات میں کسی بھی بے قاعد گی کا احتمال نہ رہے اور متعلقہ محکمہ اور فو کل پر سن اس پر مزید کارروائی کر سکیں اسی طرح مزید بہتری شفافیت اور قانونی تقاضوں کو پورا کر نے کے لئے متعلقہ افسران SPPRA کی جانب سے کئے گئے اعتراضات کا جواب فوکل پر سن کے زریعے دیں گے ،تاکہ پروکیورمنٹ کے دوران کسی بھی قسم کا مس کنڈکٹ/ بے ضابطگی نہ ہو جس سے نہ صرف ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہو تی ہے بلکہ اس سے ادارہ کو مالی نقصان بھی ہوتا ہے خاص طور پر ترقیاتی کاموں کے اشتہارات ) (NIT کی تیاری کے دوران SPPRA کے رولز کا سختی سے خیال رکھاجائیگا تاکہ ٹینڈرنگ NIT کا تمام تر عمل شفاف ہو ۔

Tags: