بلدیہ عظمیٰ کھیلوں میں تعاون جاری رکھے گی، میٹرو پولیٹن کمشنر

October 12, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 32

کھیلوں میں طلبہ و طالبات کی شرکت خوش آئند ہے، سمیع الدین صدیقی کا تقریب سے خطاب
کراچی (رسٹی رپورٹر)میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں طلبہ اور طالبات کی شرکت خوش آئند با ت ہے مختلف کھیلوں میں ان کی شمولیت سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا نے میں مدد ملے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں کھیلوں اور دیگرمثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی ہر سطح پر اپنا تعاون جا ری رکھے گی،یہ بات انہوں نے کراچی میڈیکل اینڈڈٖینٹل کالج میں سالانہ اسپورٹس ویک کے اختتام کے موقع پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سینئرڈائریکٹرمیڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر، پرنسپل کے ایم ڈی سی ڈاکٹر نرگس انجم ، پروفیسرطاہر حسین، ڈاکٹر محمود حیدر،انچارج اسپورٹس ڈاکٹر ناصر علی خان،انچارج طلباء امور ڈاکٹر فریدہ اسلام ، ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن نرگس شگفتہ اور دیگر بھی موجود تھے،سالانہ اسپورٹس ویک کے موقع پر مختلف کھیلوں میںکرکٹ، فٹبال ، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن، تھروبال ، دوڑاور دیگر شامل تھے جس میں کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج اور کے ایم سی آفیسرزکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Tags: